کراچی بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
مرتضیٰ وہاب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے
پیپلزپارٹی نے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ میئر کے لیے قرعہ فال مرتضیٰ وہاب کے نام نکلا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے نام کا اعلان نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس میں کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی الیکشن لڑا ہی نہیں تھا تو وہ میئر کیسے بنیں گے۔
جس پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے بتایا کہ ہم نے ایک قانون بنا دیا کہ کوئی غیرمنتخب بھی میئر کے انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔
نثار کھوڑو کے بقول اس کے لیے شرط یہ ہوگی کہ وہ 6 ماہ کے اندر اندر کسی سیٹ پر الیکشن لڑ کر کامیاب ہوجائے۔
خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں اور اسی لیے وہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کے میئر کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر نجمی عالم کا نام لیا جا رہا تھا جو ایک یوسی سے چیئرمین بھی منتخب ہوئے تھے اور کراچی کے صدر بھی رہے ہیں۔
نجمی عالم نے مرتضیٰ وہاب کو نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سیٹ چھوڑنے کو تیار ہیں اور اپنی جگہ مرتضٰی وہاب کو یو سی کا چیئرمین منتخب کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔