پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست ضمانت پر کاروائی 7 جون کو ہو گی
June 05, 2023
پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کردیے۔ جج خالد محمود بھٹی نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ پرویز الہی جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر کاروائی 7 جون کو ہو گی۔