کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں پولیس

دونوں بچوں کی لاشیں آٹا رکھنے والے صندوق سے برآمد ہوئی تھیں


ویب ڈیسک June 05, 2023
—فائل فوٹو

ملت پارک کے علاقے میں دو کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ظاہر نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے 5 سالہ ارتضی اور 3 سالہ راحیل کے جسم کے اعضا کے نمونہ فرانزک لیب میں بھجوا گئے تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں معصوم بچوں کی ہلاکت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل والد نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ اسکے دو بچے اغوا ہیں بعدازاں دونوں بچوں کی ایک روز قبل گھر سے ہی لاشیں برآمد ہوئی، لاشیں آٹا رکھنے والے صندوق سے برآمد ہوئی تھیں۔

واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں