کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام مسافر گرفتار
مردان کے رہائشی مسافر سے 1 کلو 256 گرام آئس جبکہ 6 کلو 500گرام مشکوک مواد برآمد ہوا، ترجمان اے این ایف
اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر سے آئس(ہیروئن) اور مشکوک مواد قبضے میں لے لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح ٹرمینل پرکارروائی کے دوران مسافر سے 1 کلو 256 گرام آئس جبکہ 6کلو 500گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا، برآمد شدہ آئس بے بی پاوڈرکی 2عدد بوتلوں میں چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق مردان کا رہائشی ملزم خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پرواز نمبر جی ایف 751کے ذریعے سعودی عرب کے لیے روانہ ہورہاتھا۔
علاوہ ازیں اے این ایف اور کسٹم نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں واقع جی پی اوآفس سے بیرون ملک کے بک کروائے گئے پارسل سے 270گرام چرس برآمد کرلی،مذکورہ چرس کو پارسل کے ذریعے بنکاک اسمگل کیا جاناتھا،ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔