دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کمشنر دیامیر نے ایمرجنسی ورکس میں بے ضابطگیوں کی نشاندھی کی تھی
June 05, 2023
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بے ضابطگیوں کے انکشاف پر انکوائری کا حکم دےدیا۔
ذرائع کے مطابق کمشنر دیامیر نے ایمرجنسی ورکس میں بے ضابطگیوں کی نشاندھی کی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں کام مکمل ہونے کے سرٹیفکیٹس ڈاکومینٹیشن اور تصدیق کے بغیر جاری ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ ایمرجنسی ورکس کے نام پر عوامی پیسے کا غلط استعمال نا ہو۔