حیدرآبادسکھر موٹروے منصوبہ کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی منظوری

ای سی سی نے وزارتوں اور ڈویڑنز کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دیدی ہے

—فائل فوٹو

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے حیدرآباد،سکھر موٹروے منصوبہ کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی حکومتی ضمانت کے اجرا کی منظوری سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویڑنز کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ای سی سی نے حیدرآباد سکھر موٹروے کے لیے ساڑھے نو ارب روپے کی حکومتیگارنٹی جاری کرنے کی منظوری دیدی اس کے علاوہ ای سی سی نے این ڈی ایم اے کو سٹاک میں رکھنے کیلئے امدادی اشیاء کی خریداری کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ای سی سی نے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں قیمتیں کم ہونے کی بنیاد پر 49 ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں کے متعین کی منظوری دیدی ہے۔


ای سی سی نے وزارت ہوا بازی کے "نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کیلئے83 کروڑاکیانوے لاکھ 29 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کیلئیبارہ کروڑ چار لاکھ پچاس ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 70 کروڑ روپے، پشاور کے علاقہ شاکس میں فاٹا لیویز سنٹر کے قیام کیلئے چار کروڑ اسی لاکھ روپے، یو این امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے سول آرمڈ فورسز کو ادائیگیوں کیلئے وزارت داخلہ کو 47کروڑ آٹھ لاکھ بیس ہزار روپے، خیبرپختونخوا کے علاقہ مچنی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کیلئے تربیتی کیمپ کے قیام کی مد میں چھ کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے،وزارت داخلہ کیلئے34کروڑ79لاکھ نوے ہزار روپے، سوات میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے چار کروڑ پچانوے لاکھ روپے، جامشورو کول فائرڈ پاور پراجیکٹ کیلئے 9 ارب چودہ کروڑ پچاس لاکھ روپے، وزارت پارلیمانی امور کیلئے چار کروڑ84 لاکھ اپنتیس ہزار روپے اور نیکٹا کیلئے گیارہ کروڑ چھ لاکھ53 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی ہے۔
Load Next Story