میاں چنوں ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا

گرمی کے ستائے شہری نیشنل ہائی وے روڈ پر واقع سوئمنگ پول پر نہانے کے لیے گئے تھے

فوٹو: فائل

میاں چنوں میں ڈکیتی کی انوکھی واردات میں ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول میں نہانے کے لیے آنے والے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں چنوں میں گرمی کے ستائے شہری نیشنل ہائی وے روڈ پر واقع سوئمنگ پول پر نہانے کے لیے پہنچے تو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر انہیں موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا۔


تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا، پولیس کے مطابق ڈاکو سوئمنگ پول پر نہانے کے لیے آنےو الے افراد سے 35 موبائل فون اور 45 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور جلد ا س واردات کے ذمے داروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Load Next Story