دیر نو مئی واقعات میں ملوث 18 سرکاری اساتذہ معطل
ڈپٹی کمشنر اور حساس اداروں کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ضلعی آفیسر
عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے والے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 18 اساتذہ کو معطل کردیا۔
ضلعی ایجوکیشن آفیسر دیر نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں اساتذہ کے خلاف کارروائی کی اور انہیں برطرف کیا۔
ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں بھی مذکورہ اساتذہ کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ مختلف ویڈیوز میں بھی انکی شکلیں نظر آئیں ہیں۔