شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا فوجی افسر سمیت 3 اہلکار شہید

دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی جس کی زد میں آکر جوانوں کی شہادتیں ہوئیں، آئی ایس پی آر

دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی، آئی ایس پی آر فوٹو فائل


شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسرسمیت 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی جس کے پھٹنے سے 3 سیکورٹی اہلکارجاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک افسر بھی شامل ہے جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Load Next Story