سندھ رواں مالی سال کے 11ماہ میں ترقیاتی بجٹ 43 فیصد خرچ کیا جاسکا

غیر ترقیاتی بجٹ 83 فیصد خرچ کیے جانیکا انکشاف، قرضوں کے سود پر 35 ارب جاری ہوئے


کے ایم عباسی June 06, 2023
تنخواہوں پر 4 کھرب 39 ارب جبکہ پنشن پر ایک کھرب 63 ارب 86 کروڑ روپے خرچ۔ فوٹو فائل

سندھ میں رواں مالی سال2022-23 کے11ماہ میں ترقیاتی بجٹ43فیصد، غیر ترقیاتی بجٹ 83 فیصد خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران 12کھرب 90 ارب 23 کروڑ 54 لاکھ 90 ہزار روپے کے غیر ترقیاتی بجٹ میں سے11کھرب55ارب ایک کروڑ33 لاکھ3ہزار روپے جاری کیے گئے جس میں سے 10 کھرب 14 ارب 49 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار روپے خرچ کیا جاسکا۔

ملازمین کی تنخواہوں پر4کھرب39ارب92کروڑ83لاکھ59ہزار روپے مختص کیے گئے تھے، تنخواہوں پر3 کھرب 79 ارب 53 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار روپے خرچ کیے گئے، کنسلٹنٹس کی تقرری اور ان کے اخراجات پر9 کروڑ50لاکھ68ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا

پنشن پر ایک کھرب63ارب86کروڑ83لاکھ9ہزار روپے خرچ کیے گئے کمیونیکیشن، ٹی اے ڈی اے، یوٹیلٹی بلز یونی ٹیلیفون گیس پانی کے بلوں، پبلسٹی، دوائیں،پٹرول، اسٹیشنری پر ایک کھرب27ارب38کروڑ 8 لاکھ 9 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔

بلدیاتی اداروں کو آکٹرائے ضلع ٹیکس اور گرانٹ پر90ارب روپے مختص کیے گئے اس میں سے72ارب78کروڑ79لاکھ9ہزار روپے خرچ کیے گئے، گندم پر سبسڈی، ایس آئی یو ٹی، این آئی سی وی ڈی، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، انڈس اسپتال کی گرانٹ، معاف کیے گئے قرضوں اور ایڈوانس ادائیگیوں پر ایک کھرب 80 ارب 39 کروڑ 94 لاکھ 87ہزار روپے جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ہاؤس جاب ڈاکٹروں کی تنخواہوں پر18ارب11 کروڑ27لاکھ60ہزار روپے خرچ کیے گئے،مختلف قرضوں کے سود پر 35 ارب 7 کروڑ 36 لاکھ 91ہزار روپے جاری ہوئے اس طرح نئی اشیاکی خریداری، گاڑیوں اسلحہ گاڑیاں بکتر بند گاڑیوں، ایمبولنسز، ڈائلیسز مشینوں اور اسپتالوں کی اشیاکی خریداری پر 19 ارب 89 کروڑ 35 لاکھ 16ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔

مختلف محکموں کی اشیاکی مرمت،بلڈنگ اور سڑکوں کی مرمت اورنہروں کی مرمت پر43ارب8کروڑ12لاکھ15ہزار روپے خرچ کیے گئے، ٹوٹل نان سیلری بجٹ6کھرب75ارب67کروڑ66لاکھ27ہزار روپے مختص تھا جس میں سے5کھرب73ارب87کروڑ20لاکھ5ہزار روپے جاری کیے گئے اس میں سے4کھرب70ارب99کروڑ 50لاکھ10ہزار روپے خرچ ہوئے۔

مجموعی طور پر سندھ کا ترقیاتی بجٹ43فیصد جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 83 فیصد خرچ کیا گیا ہے جبکہ10 جولائی تک سندھ کا فورتھ کواٹر بھی جاری کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں