چین مزید پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہاں
برآمدات کو آسان بنانا پاکستان اورچین کا مشترکہ مقصد ہے، سفیر معین الحق
چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چین مزید معیاری پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔
پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف منڈی کے طور پر چین مزید معیاری پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستان کی معیاری مصنوعات کی تجارت اور برآمدات کو آسان بنانا پاکستان اور چین کا مشترکہ مقصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز
گزشتہ ہفتے پاکستان سے کولڈ چین کنٹینرز لے کر ایک ٹرک شمال مشرقی چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں کاشغر پہنچا، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے سمندری خوراک کے کنٹینرز کو چین پاکستان اقتصادی راہدار ی کے ساتھ ساتھ کراچی سے کاشغر تک سڑک کے ذریعے پہنچایا گیا۔