لاہور پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد لاکھوں روپے شہریوں کو لوٹادیے

شہریوں نے اپنی جمع پونجی واپس ملنے پر ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا شکریہ ادا کیا۔

شہریوں نے اپنی جمع پونجی واپس ملنے پر ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا شکریہ ادا کیا۔

سی آئی اے لاہور پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ مالکان کے سپرد کر دیا۔

ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے ویژن کے تحت سی آئی اے ہیڈ کوارٹر ماڈل ٹاؤن میں برآمد شدہ مال مسروقہ کی تقسیم کی گئی۔

ایس ایس پی لیاقت علی ملک نے مال مسروقہ تقسیم کیا۔ شہری مرزا فیصل کے دوران ڈکیتی لوٹے گے 17لاکھ روپے اس کے حوالے کیے گئے۔

شہری ذوالفقار کے 6لاکھ پچاس ہزار روپے واپس لوٹائے گئے۔ شہری ظفر اللہ کے 5لاکھ روپے ،آصف علی کے 4 لاکھ روپے ان کو واپس کردیے۔ اسلم،عمر،بلال کے چھینے گئے لاکھوں روپے ان کے سپرد کیے گئے۔


شہری رفاقت اور زین کی دوران واردات چھینی گئی موٹر سائیکلز بھی واپس کردی گئیں۔

پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والے طلائی زیورات، موبائل فون اور مال مسروقہ واپس کیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے سی آئی اے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

شہریوں نے اپنی جمع پونجی واپس ملنے پر ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا شکریہ ادا کیا۔

[video width="640" height="368" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-06-at-9.08.59-am-1686033791.mp4"][/video]
Load Next Story