بغاوت پر اُکسانے کا کیس شہباز گِل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے شہباز گل کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی، پراسیکیوشن کی جانب سے مچلکے منسوخ کرنے کی استدعا

(فوٹو: فائل)

اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے مچلکے منسوخ کرنے کی استدعا کردی گئی جب کہ شہباز گل کی جانب سے پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران فریقین سے دلائل اور پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت میں مختصر وقفہ کیا۔ جج نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت کے ڈیوٹی جج کے آرڈر پر بھی معاونت لے لیتے ہیں ۔ آرڈر میں کچھ واضح نہیں کہ وانٹ جاری ہوئے یا نہیں۔


دوبارہ سماعت پر عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور شہباز گل کی ج انب سے حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ شہباز گل کب واپس آرہے ہیں ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ لمبی تاریخ دے دیں، ابھی کچھ پتا نہیں کب آئیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے 26 جون تک کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
Load Next Story