وزیرستان میں گھر میں دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق
دھماکا آئی ای ڈی کا ہو سکتا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے
اپر وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں دھماکے سے قبائلی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا مولے خان سرائے میں قبائلی ملک احمد جان اور داؤد جان کے گھر کے وسط میں ہوا، ملک داؤد جان اور خونا جان موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کو ٹانک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا ہو سکتا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔