توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری پیش نہیں ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چوہدری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔