ڈاکٹرز کی غفلت مصر کے سابق وزیرِ صحت دل کے آپریشن کے دوران ہلاک

سابق وزیر صحت 68 سالہ احمد عماد الدین راضی خود بھی ایک ڈاکٹر تھے

مصر کے سابق منسٹر کو دل کا دورہ پڑا تھا؛ فوٹو: فائل

مصر میں سابق وزیر صحت کی دل کی سرجری کی جارہی تھی جس کے دوران ڈاکٹرز کی معمولی غلطی کے باعث وہ ہلاک ہوگئے۔

العربیہ نیوز کے مطابق مصر کے سابق وزیر صحت 68 سالہ ڈاکٹر احمد عماد الدین راضی کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے فوری سرجری کا مشورہ دیا۔

مصر کے شہر نصر کے معروف اسپتال میں سابق وزیر صحت کی سرجری کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی اور ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث وہ انتقال کرگئے۔


ڈاکٹر احمد عماد الدین راضی 2015 سے 2018 کے درمیان وزیر صحت رہے اور وہ خود بھی آرتھوپیڈکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے تھے۔

موجودہ وزیر صحت ڈاکٹر خالد عبدالغفار نے سابق وزیر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی خدمات کو سراہا جب کہ انھوں نے اسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔

 
Load Next Story