کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

1.55روپے فی یونٹ اضافہ جولائی، اگست اور ستمبر 2022ء کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اطلاق مئی، جون جولائی کیلیے ہوگا


ویب ڈیسک June 06, 2023
(فوٹو: فائل)

کے الیکٹرک صارفین کے لیے نیپرا نے قیمت میں اضافے کی منظوری دے کر بجلی مزید مہنگی کردی۔

شہر قائد کے باسیوں کے لیے بُری خبر ہے کہ پہلے ہی مہنگے یونٹ سے پریشان شہریوں کے لیے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، جس کا اطلاق مئی، جون اور جولائی 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی ، اگست اور ستمبر 2022 ء کی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں