دبئی میں پاکستانی ڈرائیور نے ایک لاکھ درہم واپس کرکے روشن مثال قائم کردی
دبئی پولیس نے پاکستانی ڈرائیور سفیان کو تعریفی اسناد اور انعامات سے بھی نوازا
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ڈرائیور نے اپنی ٹیکسی سے ملنے والے ایک لاکھ ایک ہزار درہم مسافر کو خود ڈھونڈ کر واپس کردیے۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور سفیان محمد ریاض کی گاڑی میں ایک مسافر بیٹھا اور اترتے وقت اپنا بیگ لینا بھول گیا۔ پاکستانی ڈرائیور نے بیگ کھولا تو اس میں ایک لاکھ درہم کی خطیر رقم موجود تھی۔
سفیان محمد ریاض نے پہلے تو آس پاس مسافر کو بہت ڈھونڈا لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں وہ تھانے گیا اور نہ صرف رپورٹ درج کرائی بلکہ پولیس کے ہمراہ مسافر ڈھونڈتا بھی رہا تاکہ بروقت شناخت بھی کرسکے۔
تلاش بسیار کے بعد پولیس نے مطلوبہ شخص کو ڈھونڈ لیا اور پاکستانی ڈرائیور کے ہاتھوں اُسے اس کا بیگ دلوایا جس میں ایک لاکگ درہم موجود تھے۔ مسافر ناقابل یقین صورت حال کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔
دبئی پولیس نے پاکستانی ڈرائیور کی ایمان داری اور امانت داری کی تعریف کرتے ہوئے اسے اسناد اور انعامات سے بھی نوازا۔