حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کا راز بتادیا
بلال لاشاری کی بلاک بسٹر 'دی لیجنڈز آف مولا جٹ' کی شاندار کامیابی کے بعد اداکار کی ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے اور وہ جلد 'جانِ جہان' میں نظر آئیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے نئے ڈرامے کا اختتام بھی 'پیارے افضل' جیسا ہوگا تو اداکار کا کہنا تھا کہ وقت آپ کو بتادے گا۔
حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک نئے ڈرامے کی تلاش میں تھے جو ان کی توقعات کے مطابق ہو اور اس طرح کا ڈرامہ آفر کرنے پر وہ پروڈیوسرز ثناء شاہنوار اور ہمایوں سعید کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حمزہ علی عباسی کی ٹی وی ڈرامہ کے ساتھ شوبز میں واپسی
اداکار نے حال ہی میں ٹی وی اسکرین پر اپنی واپسی سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی تھی جس میں ڈرامے کا ٹیزر بھی جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ شوبز کے متعدد کامیاب پروجیکٹس میں کام کرنے کے بعد اداکار نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ مذہب کو زیادہ وقت دے سکیں لیکن اب وہ دوبارہ انڈسٹری میں آگئے ہیں۔