سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
فی تولہ سونےکی قیمت 2050 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 27 ہزار 250 روپے کی سطح پر آگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے نتیجے میں سونے کی مقامی قیمتوں میں بھی بڑی کمی آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر گھٹ کر 1961 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 2050 روپے کی کمی سے دو لاکھ 27 ہزار 250 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح دس گرام قیمت 1758 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 94 ہزار 830 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔