سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کیخلاف دائر درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا


ویب ڈیسک June 06, 2023
(فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ اس سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناعی دے چکی ہے، درخواست گزاروں نے عدالت سے سپریم کورٹ ججمنٹس ریویو ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڑرز قانون آئین سے متصادم ہے، پارلیمنٹ عمومی قانون سازی سے نظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑھا سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔