کیمروں سے بچنے کیلئے گاڑی کی ڈگی میں تک چُھپا شہزادہ ہیری
ہیری ایم جی این اخبارات کیخلاف ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ادارے پر فون ہیکنگ اور دیگر الزامات عائد کیے
شہزادہ ہیری نے میرر گروپ آف نیوزپیپرز (MGN) کیخلاف فون ہیکنگ اور غیرقانونی طور پر اُن کی نجی زندگی میں داخل ہوکر معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری ایم جی این کے خلاف ہائی کورٹ میں گواہ کے طور پر پیش ہوئے جہاں انہوں نے فون ہیکنگ سمیت غیر قانونی طور پر معلومات اکٹھا کرنے کے کیس میں ثبوت پیش کیے۔
ہیری نے ایم جی این پر ان کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور انہیں ایک دھوکے باز، کم عمر شراب پینے والے، غیرذمہ دار اور منشیات لینے والے کے طور ان کی شخصیت مجروح کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
شہزادہ ہیری نے کہا کہ انہوں نے عدالت میں جانے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ ان تمام معاملات کی تہہ تک پہنچیں اور عدالت مجرمان کا محاسبہ کر سکے سکے۔
شاہی خاندان سے علیحدہ ہوجانے والے ہیری جو اب اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور دو بچوں آرچی اور للیبیت کے ساتھ امریکہ میں رہتے ہیں، نے کہا کہ ان اخبارات نے ان کی ذاتی زندگی کو متاثر کیا۔ یہاں تک کہ انہیں میڈیا نمائندوں اور اُن کے کیمروں کا سامنا کرنا پڑتا جس سے بچنے کیلئے انہیں گاڑی کی ڈگی میں تک چُھپنا پڑا۔