وفاق کا سوا دو ارب کا قرض سندھ حکومت 22 ارب سود دینے کے باوجود 13 ارب روپے کی مقروض
حکومت سندھ نے مالی سال 1994-95ء میں وفاقی حکومت سے 2 ارب 23 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار روپے کا قرض لیا تھا
سندھ حکومت 30 سال پرانے سوا دو ارب کے قرض پر 22ارب روپے سے زائد کا سود ادا کرنے کے باجود وفاق کی 13 ارب روپے کی مقروض نکلی۔
حکومت سندھ نے مالی سال 1994-95ء میں وفاقی حکومت سے 2 ارب 23 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار روپے کا قرض ( کیش ڈیولپمنٹ لون ) لیا تھا جس پر 30 برسوں میں 22 ارب 27 کروڑ 65 لاکھ 90 ہزار روپے سود کی مد میں ادا کئے گئے جس کے باوجود بھی سندھ حکومت پر 13 ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے واجب الادا ہیں ۔
محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق مالی سال 2014-15ء تک 12 ارب 75 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار روپے ادائیگی کے باوجود 14 ارب 13 کروڑ 23 لاکھ روپے واجب رہ گئے تھے جس کے بعد مالی سال 2021-22ء میں 15 ارب 23 کروڑ 53 لاکھ روپے واجب تھے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 21 کروڑ 74 لاکھ 30 ہزار روپے کی واجبات سود کی مد میں ادا کی گئیں ہیں اس کے باوجود بھی 13 ارب 29 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی واجب ہیں۔
اس سلسلے میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت 2001ء میں کیش ڈیولپمنٹ لون پر سود ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگراس پر بھی عملدرامد نہیں ہو سکا تھا جس کے باعث اج تک سندھ حکومت اربوں روپے کا سود ادا کر رہی ہے ،