پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم ہے نواز شریف

حکمران اپنی ہی قوم سے انتقام لے رہے ہیں، انتخابات میں تاخیر سے ملک مزید تباہی کا شکار ہوگا


INP September 17, 2012
حکمران اپنی ہی قوم سے انتقام لے رہے ہیں، انتخابات میں تاخیر سے ملک مزید تباہی کا شکار ہوگا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشر یف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر ملک کو مزید تباہی کا شکار کر یگی۔

حکمران اپنی ہی قوم سے انتقام لینے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں کی ناکامیوں اور کرپشن نے ملک اور جمہوریت کو بدنام کیا ہے، حکومت آئین اور قانون پر عملدرآمد کیلیے تیار نہیں صرف اپنی من مانی کررہی ہے جس سے ادارے کمزور ہو رہے ہیں،کرپشن ختم ہو گی تو لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی کسی حل کی جانب جائیگا' پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ قوم پر ظلم ہے۔

گزشتہ روز رائے ونڈ میں پارٹی رہنمائوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہر پاکستانی پریشان ہے مگر حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔ این این آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عوام کی مشکلات سے کوئی غرض نہیں' پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس سے غریب آدمی کیلیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں