رواں سال پہلی بار پاکستانی آم زمینی راستے سے چین جائیں گے
لاجسٹکس انٹرپرائز چونسہ آموں کو ملتان سے شاہراہ قراقرم کے ذریعے تاشقرغان بھیجے گی
رواں سال پہلی بار پاکستانی آم زمینی راستے سے چین پہنچیں گے، ملتان سے آم تاشقرغان تک پہنچانے میں تقریباً 6 دن لگیں گے۔
لاجسٹکس کمپنی صادقین شپنگ لائن کے سی ای او طیب خان نے چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ ہم اس سال 10 جون کے بعد زمینی راستے سے سنکیانگ کو پاکستانی آم برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کیلیے آم لایا ہوں، شہباز شریف کی ترک صدر سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
گزشتہ ہفتے کراچی سے کاشغر تک زمینی راستے سے کنٹینرائزڈ سمندری خوراک کا پہلا کارگو بھیجنے میں کامیابی کے بعد کراچی میں قائم لاجسٹکس انٹرپرائز چونسہ آموں کو پاکستان کے آم پیدا کرنے والے بڑے شہر ملتان سے شاہراہ قراقرم کے ذریعے تاشقرغان بھیجے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ فی الحال ہمارے کچھ صارفین ہیں جنہیں کاشغر اور ارومچی میں 2000 ٹن آم کی ضرورت ہے، لیکن ایک بار جب یہ شروع ہو جائے گا، مجھے امید ہے کہ وہ مزید برآمد کریں گے۔