ایران نے 7 سال بعد سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات رواں سال مارچ میں بحال ہوئے تھے

ایران اور سعودی عرب نے ایک دوسرے کے ممالک میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا:فوٹو:فائل

سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کا سفارت خانہ دوبارہ کھلنے کی تقریب میں سعودی عرب میں ایران کے نئے سفیر علی رضا عنایتی نے بھی شرکت کی۔ انہیں گزشتہ ماہ سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے تہران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی تاریخ اور سفیر کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات رواں سال مارچ میں بحال ہوئے تھے۔ چین نے نے تعلقات کی بحالی میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔
Load Next Story