خدیجہ شاہ کیس میں پاکستان سے قونصلر رسائی مانگی ہے امریکا

سازش کے الزامات غلط ہیں پاکستانی عوام ہی ملک کی سیاست کا فیصلہ کرسکتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک June 07, 2023
ہمیشہ زیرحراست امریکی قیدیوں تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں:فوٹو:فائل

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں۔ ان کے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے اور پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سے براہ راست بات چیت جاری رکھیں گے۔ ہم ہمیشہ غیر ملکی حکومتوں سے زیر حراست امریکی شہریوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستانی حکام شفاف اور منصفانہ ٹرائل کویقینی بنائیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی سازش کے الزامات جھوٹ ہیں۔ پاکستان کے عوام ہی ملک کی سیاست سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون اہم ہے۔ خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں