آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری پاکستان کا معاملہ شامل نہیں

ٹیکس وصولیوں کے تخمینہ جات پر عالمی مالیاتی ادارے کیساتھ اختلافات برقرار


Irshad Ansari June 07, 2023
ڈیڈ لاک کے باوجودحکومت30 جون تک اسٹاف سطح کے معاہدے کیلیے پرامید۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا جب کہ پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کے اہداف سے متعلق تخمینہ جات پر اختلافات برقرار ہیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا 14جون تک کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور اسٹاف سطح کا معاہدہ تاحال نہ ہونے کے باعث پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے میں ڈیڈ لاک برقرار، آئی ایم ایف زیادہ سے زیادہ ٹیکسز لگانے پر بضد

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم حکومت30 جون تک اسٹاف سطح کے معاہدے کیلیے پر امید ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکس ہدف9800 ارب روپے تک لے جانے پر زور دے رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے سالانہ ٹیکس ہدف9200 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |