میسی الہلال بارسلونا یا انٹر میامی کس کلب کی نمائندگی کریں گے

وہ سال 2021 سے پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ منسلک تھے


ویب ڈیسک June 07, 2023
وہ سال 2021 سے پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ منسلک تھے (فوٹو: ٹوئٹر)

ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی 2023-24 کا سیزن کہاں کھیلیں گے، اس حوالے سے انکے پاس تین آپشن موجود ہیں، جس میں سعودی کلب الہلال، اسپینش کلب بارسلونا اور انٹر میامی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب الہلال کے سابق مینیجر ایمیلیانو ڈیاز نے میسی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الہلال کلب کو ترجیع دیں، یہ ایک شاندار کلب ہے تاہم ہر میچ کو دیکھنے کیلئے 60 سے 70 ہزار افراد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں میسی کے لیے الہلال کیلئے کھیلتا دیکھنا پسند کروں گا، سعودی کلب ارجنٹائن فٹبالر کیلئے خطیر رقم بھی خرچ کرنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال کی میسی کو 500 ملین یورو کی بڑی پیشکش

دوسری جانب الہلال لیونل میسی کو 400 ملین یورو کی پیشکش کی تھی تاہم اب انہوں نے 100 ملین یورو بڑھا کر 500 ملین یورو (پاکستانی روپوں میں 1.5 کھرب روپے سے زائد) کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد بینزیما نے بھی بھاری معاوضے کیساتھ سعودی کلب جوائن کرلیا

واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کلب سے معاہدہ رواں ماہ اختتام پذیر ہوگیا، وہ سال 2021 سے کلب کی نمائندگی کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں