پاکستان نے ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی خبروں کو مسترد کردیا
بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز پاکستان کے ایشیاکپ بائیکاٹ کرنے کی خبریں پھیلائیں تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی بھارتی خبروں کو مسترد کردیا۔
کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا سے گزشتہ روز خبریں آئیں تھی کہ ایشیاکپ کی میزبانی اگر گرین شرٹس کے ہاتھوں سے جاتی ہے تو پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کا بائیکاٹ کردے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے اپنی پوزیشن ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو بتاچکا ہے تاہم قیاس آرائیوں اور افواہوں کے باوجود بورڈ پُرعزم ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ایشیاکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے، بھارتی میڈیا
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا کی ذریعے خبریں چلائیں تھی کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے اور بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے پر پاکستان ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ''بال ٹھاکرے کی دھمکیوں کے باوجود پاکستان بھارت کھیلنے گیا تھا''
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ان بیانات کو بے بنیاد اور حقیقت سے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ٹورنامنٹ ہونے کے قوی امکانات ہیں، بھارت کو اپنی ضد چھوڑنا ہوگی۔
مزید پڑھیں: ''ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا''
ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے، پی سی بی نے بھارت میں شیڈول آنے والے ورلڈکپ 2023 کی تیاری کیلئے سہ فریقی سیریز کے انعقاد کا بھی منصوبہ بنارکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کروائی جاسکتی ہے۔