کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق کے قتل کامقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف درج

مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ شہید جمیل کاکڑ میں درج کیا گیا

سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو گزشتہ روز قتل کردیا گیا تھا (فوٹو: فائل)

سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو کوئٹہ میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ شہید جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیاگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فائرنگ، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غداری کیس کے درخواست گزار وکیل جاں بحق


واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ائرپورٹ روڈ عالمو چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سپریم کورٹ وکیل کے قتل کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، عطاتارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وکیل عبدالرزاق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے وکیل اور درخواست گزار تھے۔
Load Next Story