صدرزرداری کا پیرپگارا کوفونحکومت میں واپسی کی دعوت

ملکی صورتحال،سندھ کی سیاست اوربلدیاتی نظام سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال


Staff Reporter September 17, 2012
ملکی صورتحال،سندھ کی سیاست اوربلدیاتی نظام سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال

JERUSALEM: صدرمملکت آصف علی زرداری نے اتوارکی شام حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان 10 منٹ تک گفتگو ہوئی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال بالخصوص سندھ کی سیاست اور بلدیاتی نظام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدرنے پیرپگارا سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا جس پر پیر پگارا کا کہنا تھا کہ وہ دوستوں سے صلاح و مشورہ کر کے جواب دیں گے۔

آئی این پی کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں فنکشنل لیگ کی حکومت سے علیحدگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا،صدر مملکت نے پیر پگارا سے حکومت میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ فنکشنل نے صدر آصف علی زرداری کی جانب ایوان صدر میں آج پیر کو طلب کردہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق صدر کی جانب سے پیر پگارا کو کیے گئے فون کے بعد پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایوان صدر میں حکومت کے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل شرکت نہیں کرے گی، اس سلسلے میں جب ایکسپریس کی جانب سے مسلم لیگ (ف) سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ندیم مرزا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ پہلے ہی حکومت سے استعفیٰ دے چکے ہیں، اس لیے ہم حکومت کے اتحادی جماعت نہیں رہے اس لیے آج ایوان صدر کے اجلاس میں شرکت کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں