تھیٹر میں صفائی کا کام کیا لوگوں کو چائے بھی پلائی نوازالدین صدیقی

یہ کیسی بکواس کر رہا ہے اداکار بنے گا اپنے بچے کی شکل تو دیکھو!


ویب ڈیسک June 07, 2023
(فائل فوٹو)

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فیکٹری ورکر سے اداکار کیسے بنے۔

حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی نے شوبز میں کیرئیر بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ان کا تعلق ایک دیہاتی خاندان سے ہے اور وہ ابتدائی تعلیم کے بعد فیکٹری میں کام کیا کرتے تھے۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں کسی نے تھیٹر کے بارے میں بتایا جس میں انہوں نے دلچسپی لینا شروع کی اور تھیٹر میں صاف صفائی اور چائے پلانے کا کام شروع کر دیا۔

Filmfare Recommends: Top 10 Nawazuddin Siddiqui Movies

ان کا کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے بعد انہیں تھیٹر میں ایک جملے کا سین مل گیا جس میں انہوں نے پرفارم کیا اور پھر کئی مرتبہ تھیٹر کا حصہ بنے اور ایکٹنگ اسکول بھی جوائن کیا۔

نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اداکار بننے کا خواب نہیں دیکھا تھا تاہم جب والدین کو اداکاری کے بارے میں بتایا تو اس وقت ان کا ایک رشتہ دار بھی موجود تھا۔ اداکار نے بتایا کہ اس رشتہ دار نے میری والدہ سے کہا کہ 'یہ کیسی بکواس کر رہا ہے اداکار بنے گا اپنے بچے کی شکل تو دیکھو۔'

Nawazuddin Siddiqui birthday: Sarfarosh to Munna Bhai MBBS, 7 movies in  which you didn't spot the actor | Entertainment News,The Indian Express

نوازالدین کا کہنا تھا کہ اس شخص کی بات پر میں سوچنے لگا کہ آخر میری شکل میں کیا برائی ہے اور اگر میں خوبصورت نہیں ہوں تو بھی میں اداکاری کروں گا۔

اس طرح نوازالدین کا سفر فیکٹریوں اور تھیٹر کی صاف صفائی سے ہوتے ہوئے بالی ووڈ تک جا پہنچا اور انہیں فلموں میں چھوٹے کردار ملنے لگے۔ کئی فلموں میں چھوٹے کردار کرنے کے بعد نوازالدین نے ٹھان لی کہ اب وہ ایک سے زائد سین والی فلمیں کریں گے۔


نوازالدین کی کچھ فلمیں فیسٹیول میں جانے لگیں جس سے انہیں پہچان ملی اور یوں 2010 میں انہیں فلم پیپلی لائیو میں اہم کردار ملا جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مُڑ کر نہ دیکھا اس طرح نوازالدین صدیقی فیکٹری ورکر سے معروف اداکار بن گئے۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی عامر خان کی فلم سرفروش، منا بھائی ایم بی بی ایس، گینگ آف واسع پور سمیت بجرنگی بھائی جان میں بھی کام کر چکے ہیں جبکہ اب وہ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں