براہ راست مذاکرات کی حکومتی رضامندی کا پیغام طالبان شوریٰ تک پہنچادیا پروفیسر ابراہیم

طالبان کے جواب کا انتظار ہے مذاکرات کے لئے وہ جہاں بھی بلائئیںگی ہم روانہ ہوجائیں گے، پروفیسر ابراہیم


ویب ڈیسک April 28, 2014
براہ راست مذاکرات کے سلسلے میں طالبان نے مشاورت کے لئے کچھ وقت مانگا ہے، پروفیسر ابراہیم۔ فوٹو:فائل

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی رضامندی کا پیغام طالبان شوریٰ تک پہنچادیا گیا ہے۔

پشاور میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے براہ راست مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں طالبان شوری سے رابطہ کرنے کے لئے کہا تھا۔ کمیٹی نے حکومتی پیغام طالبان شوریٰ تک پہنچا دیا ہے تاکہ براہ راست مذاکرات کے لئے جگہ اور وقت کا تعین کیا جائے جس پر طالبان نے مشاورت کے لئے کچھ وقت مانگا ہے۔ دونوں کمیٹیوں کو اب طالبان شوریٰ کے جواب کا انتظار ہے وہ جب بھی بلائیں گے ہم روانہ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان اور طالبان شوریٰ کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی معلومات نہیں کہ یہ کب اور کہاں ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں