شہری سے گیارہ لاکھ روپے چھینے والے ملزمان گرفتار 2 لاکھ برآمد

شہری گیارہ مئی کو بینک سے رقم لے کر نکلا تھا، ملزمان نے دو ساتھیوں کی مدد سے رقم چھینی اور فرار ہوگئے تھے

فوٹو ایکسپریس

ڈیینس پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے شہری سے 11 لاکھ روپے لوٹنے والے2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 لاکھ روپے بر آمد کرلیے۔

تفصیلات کے ڈیفینس پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبدالعزیز اور شہزادہ سلیم کمال کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے لوٹی گئی رقم کے باقی دو لاکھ روپے برآمد ہوئے۔


پولیس کے مطابق ملزمان نے 11 مئی کو اپنے دو مزید ساتھیوں کے ہمراہ ڈیفنس فیز ٹوایکسٹیشن میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری علی ناصر خان سے 11 لاکھ روپے چھینے تھے، واردات کامقدمہ الزام نمبر 23/291 بجرم دفعہ 397،392 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعے کی فوٹیج اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے متعدد مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story