مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت مزید 683 افراد کو سزائے موت

مصر کی عدالت گزشتہ ماہ بھی اخوان المسلمون کے 529 حامیوں کو موت کی سزا سناچکی ہے۔


ویب ڈیسک April 28, 2014
عدالت نے جن افراد کو سزائے موت سنائی ہے ان پر پرتشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت مزید 683 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع اور حامیوں سمیت 683 افراد کو پرتشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے الزام میں موت کی سزا سنائی۔ گزشتہ روز بھی مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 11 حامیوں کو 88 برس تک کی قید کی سزا جب کہ گزشتہ ماہ محمد مرسی کے 529 حامیوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سیاسی مظاہروں کے بعد مصر کی فوج نے ملک کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کا تخہ الٹ کر انہیں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ان کے حق میں ہونے والے مظاہروں کی پاداش میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں