وزیراعظم کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ 2 ارب امداد کا اعلان
کشمور،کندھ کوٹ،جیکب آباد 20کروڑ،سکھروخیرپورکو10،10کروڑروپے دیے جائینگے
وزیر اعظم راجاپرویزاشرف حالیہ بارشوںکے باعث بالائی سندھ کے متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے کیلیے خصوصی پروازسے سکھر ایئرپورٹ پہنچے۔
جہاں پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ،ایم این اے نعمان اسلام شیخ،صوبائی وزیرجام سیف اللہ دھاریجو، کمشنرسکھرانعام اللہ دھاریجو، صوبائی مشیرحلیم عادل شیخ،فاروق عادل شیخ ودیگرنے انکااستقبال کیا،ایئرپورٹ پرمختصرقیام کے دوران نعمان اسلام شیخ نے وزیراعظم کوسکھراورروہڑی میں برسات سے ہونے والے نقصانات کے متعلق آگاہی دی جبکہ ایم ڈی نساسک نیازشرنے وزیراعظم کوبرساتی پانی کی نکاسی اورامدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی، وزیر اعظم نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سکھرکیلیے 10 کروڑ روپے کی امداد کااعلان کیا۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ ودیگرکے ہمراہ ہیلی کاپٹرکے ذریعے بارش زدہ علاقوں کافضائی معائنہ کیا،بعد ازاں وہ جیکب آبادکیلیے روانہ ہوگئے۔جیکب آبادمیں شہباز ایئربیس پہنچنے پرکمشنرلاڑکانہ ڈویژن سعیداحمد مگنیجو ودیگرنے وزیر اعظم کوجیکب آباد، شکارپور اورلاڑکانہ میں بارش سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے منتخب نمائندوں کو علاقوں میں متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی اور سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں کیلیے2ارب روپے کے پیکیج کااعلان کیاجس میں فوری طور پر کشمور کندھکوٹ ضلع کیلیے20کروڑ، جیکب آباد کیلیے20کروڑ،سکھر اورخیرپور کیلیے 10-10 کروڑ، شکارپور کیلیے 5کروڑ اور گھوٹکی کیلیے 7کروڑروپے جاری کرنے کااعلان کیا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے جیکب آبادکے برسات متاثرین کیلیے25ہزار خیمے اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے افرادکومحفوظ مقامات تک پہنچانے کیلیے2ہیلی کاپٹرفراہم کرنے کابھی اعلان کیااورکہاکہ پیپلزپارٹی نے 2010کے سیلاب میں بھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا،حالیہ برسات میں بھی متاثرہ افراد کی بھرپورمددکی جائے گی۔بعد ازاں پی پی ایم این اے اور جیکب آباد کے ضلع ریلیف کمیٹی کے چیئرمین اعجازجکھرانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم راجاپرویز اشرف کا متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے پر شکریہ ادا کیااورکہاکہ بارش سے متاثرین کی بھرپورمدد اور بحالی کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔
بعد ازاں وزیراعظم نے وفاقی وزرااورمنتخب نمائندوں کے ہمراہ سندھ وبلوچستان سرحدکے قریب سے گزرنے والے ریلے اورمتاثرہ علاقوںکادورہ کیا۔این این آئی کے مطابق جیکب آبادمیں بارش اورسیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ کابینہ سمیت وفاقی وزرانے شرکت کی،اجلاس میں بارش متاثرہ افرادکی ہرممکن مددکی جائیگی۔اجلاس میں کمشنر لاڑکانہ سعیداحمدمنگنیجونے بارش اورسیلاب سے تباہی سے متعلق بریفنگ دی،اجلاس میں وزیراعظم نے متاثرین کوفوری طورپر25ہزار خیمے دینے کی ہدایت کی۔این این آئی کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کابھی فضائی جائزہ لیا۔