میجر رعامر کا طالبان سے مذاکراتی عمل سے علیحدگی کا فیصلہ
جلد ہی چوہدری نثار علی خان کو ان تمام وجوہات سے آگاہ کروں جو میری مذاکراتی عمل سے علیحدگی کی وجہ بنا،میجر(ر)عامر
میجر (ر)عامر نے طالبان سے مذاکراتی عمل سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میجر ریٹائرڈ عامر نے کہا ہے کہ وہ ملک میں امن کے قیام کے لئے طالبان سے مذاکرات کے عمل میں شامل ہوئے تھے لیکن بعض مذاکرات کاروں نے اس نیک مقصد سے سیاسی مقاصد حاصل کئے، اس لئے وہ مزید اس سارے عمل کا حصہ نہیں بن سکتے جلد ہی وہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ان تمام وجوہات سے آگاہ کریں گے جو ان کی مذاکراتی عمل سے علیحدگی کی وجہ بنا۔
واضح رہے کہ میجر ریٹائرڈ محمد عامر طالبان سے مذاکرات کرنے والی پہلی کمیٹی کے رکن تھے تاہم کمیٹی کی تحلیل کے باوجود بھی وہ سارے مذاکراتی مراحل میں پیش پیش رہے تھے ۔