عیسائی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل

یہ تیسرا موقع ہے جب صحت کے مسائل کی وجہ سے عیسائی مذہبی پیشوا کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے

فوٹو: فائل

کیتھولک چرچ کے سربراہ اور رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہوگئے جہاں ان کا ہرنیہ کا آپریشن کیا جائے گا۔

مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 86 سالہ پوپ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی پیشگی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا کہ وہ سرجری کے سلسلے میں اسپتال میں داخل ہوں گے۔

بدھ کی صبح وہ ویٹی کن سٹی سے کار میں بیٹھ کر کچھ ہی فاصلے پر واقع جیمیلی اسپتال پہنچ گئے جس کی دسویں منزل پر ان کے لیے سوٹ ریزرو کرایا گیا تھا۔


پوپ منتخب ہونے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب صحت کے مسائل کی وجہ سے عیسائی مذہبی پیشوا کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔

پوپ کےا سپتال میں داخل ہونے کے بعد ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں پوپ فرانسس کے ہرنیہ کا آپریشن کیا جائے گا۔ سرجری کے بعد پوپ فرانسس صحت یاب ہونے تک اسپتال میں ٹھہریں گے اور ان کے قیام کی مدت کئی روز طویل ہوسکتی ہے۔

 
Load Next Story