فیصل آباد نجی اسپتال میں پتے کی مریضہ کی ٹانگ اور ٹانگ کی مریضہ کے پتے کا آپریشن

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی


ویب ڈیسک June 07, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

فیصل آباد میں نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی نام کی دو خواتین کے غلط آپریشن کردیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسپتال کے ڈاکٹرز نے جلد بازی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتے کی مریضہ کی ٹانگ کا آپریشن کردیا جبکہ ٹانگ والی مریضہ کا پتہ نکال دیا۔

اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز مریضوں کے بجائے اپنے کاموں پر دھیان دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، ہمیں ہر صورت انصاف چاہیے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی سنگین غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

خبر نشر ہونے پر محکمہ صحت نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ کو انکوائری مکمل کرنے اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں