باسط علی جونیئرکرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر مقرر

پی سی بی کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی میں فرخ زمان، علی نقوی اور علی ضیا بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک April 28, 2014
باسط علی کو اس سے قبل فروری میں ریجنل کرکٹ اکیڈمی کراچی کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ فوٹو:ایکسپریس/فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو جونیئر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق چیرمین ذکا اشرف کے قریبی ساتھی اور موجودہ چیرمین نجم سیٹھی پر تنقید کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو جونیر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ فرخ زمان، علی نقوی اور علی ضیا سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، اس سے قبل فروری میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو ریجنل کرکٹ اکیڈمی کراچی کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقررکیا تھا تاہم راشد لطیف نے عہدہ سنبھالنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹرمقررکیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں