میٹا کا صارفین کے خدشات دور کرنے کا فیصلہ

میٹا پر جرمن صارفین کے ڈیٹا اُنکی رضامندی کے بغیر یکجا کرنے کا الزام ہے


ویب ڈیسک June 07, 2023
[فائل-فوٹو]

جرمن کی قانون ساز ایجنسی فیڈرل کارٹیل آفس نے کہا ہے کہ میٹا اپنے پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کے لیے ایک نیا جائزہ متعارف کرانے جارہا ہے جو صارفین کے ڈیٹا چوری کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک مثبت قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔


ایجنسی نے کہا کہ میٹا کے اکاؤنٹس سینٹر صارفین کو بڑے پیمانے پر مفت اور بااختیار فیصلہ کرنے کی اجازت دے گا کہ آیا وہ انسٹاگرام اور فیس بک جیسے اکاؤنٹس کو ایک ساتھ یا الگ الگ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم نے میٹا اکاؤنٹ کا جائزہ اپ ڈیٹ کر دیا ہے تاکہ زیادہ شفاف طریقے سے یہ دکھایا جا سکے کہ ہماری سروسز کیسے مل کر کام کرتی ہیں اور لوگوں کو پلیٹ فارمز کے فیچرز پر مزید کنٹرول فراہم کرتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی جرمن اتھارٹی کے ساتھ تعمیری کام جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ 2019 میں کارٹیل آفس نے میٹا اور پھر فیس بُک پر صارفین کی رضامندی کے بغیر متعدد ذرائع سے ان کے ڈیٹا کو یکجا کرنے پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی جو سالوں پر محیط قانونی جنگ کی نذر رہی تاہم یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت جولائی میں اس مقدمے کی مساعت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں