فاروق ستار کی جگہ رشید گوڈیل قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر مقرر
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی جگہ عبدالرشید گوڈیل کو قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کا پارلیمانی لیڈر مقرر دیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی مختلف داخلی و بیرونی صورتحال اور جماعت کے تنظیمی امور پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار پر ذمہ داریوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے ان کی جگہ عبدالرشید گوڈیل کو قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کئی برسوں تک ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر بھی رہ چکے ہیں تاہم 2013 میں ان سے یہ عہدہ لے لیا گیا تھا۔