سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار

ملزم سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا، دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف


Staff Reporter June 08, 2023
(فوٹو: فائل)

سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی (اینٹی ٹیررازم فائنسنگ یونٹ) کی پولیس پارٹی نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ریڑھی روڈ ابراہیم حیدری کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غلام نبی ٹی ٹی پی کے لیے فنڈ جمع کرتا ہے ۔ ملزم واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا ۔ ملزم ٹی ٹی پی کے لیے ریڑھی روڈ کورنگی سے چندہ جمع کررہا تھا ۔

گرفتار ملزم سے چندے کی رسیدیں اور رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش دہشت گردی کی تربیت لینے کے لیے پہلے پشاور اور پھر افغانستان جانے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم سے اس کے شہر میں روپوش ساتھیوں اور آئندہ کی منصوبہ بندیوں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں