کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے نیویارک دھوئیں میں چھپ گیا

امریکا کی 16 ریاستیں کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے متاثر ہوئی ہیں

حکام نے نیویارک کے شہریوں سے غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کے دھوئیں نے امریکی شہر نیویارک کو لپیٹ میں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی جانب سے اٹھنے والے گہرے دھوئیں کے باعث نیویارک میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ شدید دھوئیں نے دن میں رات کا سماں کردیا۔دھوئیں اورراکھ کے باریک ذرات کے باعث نیویارک کے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ فضا میں جلنے کی بو بھی موجود ہے۔


امریکی حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کی وجہ سے نیویارک میں ہوا کی آلودگی 1960 کے بعد سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صورتحال کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے نیویارک کے مئیر نے شہریوں سے غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے مجموعی طور پر امریکا کی 16 ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔

 
Load Next Story