جھوٹی خبر دینے پر افسران کو سزا دی جائے فرح خان کا نیب میں جواب جمع

نیب افسران کو قانون کی خلاف ورزی پر سزا دی جائے، جواب میں استدعا


ویب ڈیسک June 08, 2023
نیب کو پرائیوٹ بزنس کے معاملے پر تحقیقات کا اختیار نہیں، فرح خان کا موقف:فوٹو:فائل

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے جواب جمع کروا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کے طلب کرنے پر فرح خان اور ان کے شوہر احسن گجر نے جواب جمع کروایا جس میں نیب کے افسران کو سزا دینے کی استدعا کی گئی۔

فرح خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے ریفرنس دائر کرنے سے قبل پریس ریلیز اور میڈیا کو جھوٹی اور بے بنیاد خبریں دے کر نیب کے قوانین کی خلاف ورزی کی لہٰذا نیب افسران کو سزا دی جائے۔

وکیل کے مطابق نیب کو پرائیوٹ بزنس کے معاملے میں تحقیقات کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کا اپنا کاروبار ہے، نیب کی جانب سے تحقیقات اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے جن بینک اکاوئنٹس کو بنیاد بنا رہا چھان بین شروع کی گئی ہے وہ پہلے سے ظاہر کردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرح خان اور ان کے شوہر نیب کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں