ایشین چیمپئنز ٹرافی قومی ہاکی ٹیم نے بھارت کے ویزا کیلئے اپلائی کردیا

پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کیلئے حکومتی این او سی کا انتظار

پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کیلئے حکومتی این او سی کا انتظار (فوٹو: ٹوئٹر)

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی قومی ہاکی ٹیم کے بھارتی ویزا کیلئے آن لائن اپلائی کردیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) حکام کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بہت اہم ایونٹ ہے، عدم شرکت سے بہت نقصان ہوگا، اس لیے بھارتی ویزوں کے حصول کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

آن لائن اپلائی کرنے کے بعد چند ضروری دستاویزات کے حصول کے بعد اگلے ہفتے تک باقاعدہ ویزا درخواستیں بھی جمع کروادی جائیں گی جبکہ پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کیلئے حکومتی این او سی کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: سلور میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رکشوں میں سفر کرنے پر مجبور


ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک چنائی میں ہورہی ہے، جس کی تیاریوں کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ 10 جون سے لاہور میں لگائے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: جونیئر ہاکی ایشیاکپ؛ سلور میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کل وطن لوٹے گی

دوسری جانب عمان میں جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 18 کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 45 کھلاڑیوں کی کیمپ میں ٹریننگ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کے مستعفیٰ ہونے کے بعد فیڈریشن کو نئے کوچ کی تلاش ہے۔
Load Next Story