خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی


ویب ڈیسک June 08, 2023
(فوٹو : فائل)

انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس؛ خدیجہ شاہ کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا

دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران ڈنڈا برآمد کروا لیا ہے۔ صنم جاوید سمیت دیگر خواتین نے پیٹرول بم کا استعمال کیا ۔ خواتین سے پیڑول بم برآمد کرانا مقصود ہے ۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت گرفتار خواتین کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے ، جس پر جج نے استفسار کیا کہ آپ نے پہلے جسمانی ریمانڈ میں پیٹرول بم کا نہیں لکھا تھا، آج آپ لکھ کر لے آئے ۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |