خدیجہ شاہ کیس امریکی سفارتخانے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی دفتر خارجہ

پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک June 08, 2023
عالمی برادری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے، ترجمان دفترخارجہ:فوٹو:فائل

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر رسائی کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے۔ پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بےبنیاد ہیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشتگردی پر پاکستان ، چین اور ایران کے سلہ فریقی مذاکرات ہورہے ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم جاری ہے۔ عالمی برادری سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |