امیتابھ بچن گھر کے باہر مداحوں سے ملنے ننگے پاؤں کیوں جاتے ہیں
امیتابھ بچن ہر اتوار کو گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں سے براہِ راست ملاقات کرتے ہیں
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے مداحوں سے ننگے پاؤں ملنے کی وجہ بتا دی۔
امیتابھ بچن کی مقبولیت بھارت سمیت دنیا بھر میں آج بھی اتنی ہی ہے جتنی کہ ان کی جوانی میں تھی تاہم اداکار بھی مداحوں کے اس پیار کا احترام کرنا خوب جانتے ہیں۔
اداکار اپنی جوانی سے لے کر آج تک ہر اتوار کو اپنے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں سے ملتے ہیں اور ان کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تاہم یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ امیتابھ اپنے مداحوں سے ملنے کیلئے گھر 'جلسہ' کے باہر ہمیشہ ننگے پاؤں جاتے ہیں۔ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں حال ہی میں اداکار نے اپنے بلاگ میں اس راز سے پردہ اُٹھایا ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ مجھ سے کسی نے پوچھا آپ ننگے پاؤں جاکر مداحوں سے کیوں ملتے ہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ آپ ننگے پاؤں مندر جاتے ہیں اور میرے لئے مداح اور خیرخواہ میرا مندر ہیں ان کے احترام میں ننگے پاؤں جاکر ملتا ہوں۔
اداکار نے اپنے بلاگ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے گھر کے باہر گھنٹوں ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے انتظار کرنے والوں کیلئے سادے اور لیموں پانی کا انتظام کر رکھا ہے تاکہ تپتی دھوپ اور گرمی میں آنے والے اپنی پیاس بجھا سکیں۔